راہول گاندھی کیخلاف انتقامی کارروائیاں افسوسناک: ڈاکٹر نارائنا

   

حیدرآباد۔/23 اپریل، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے کانگریس قائد راہول گاندھی کی نئی دہلی میں قیامگاہ کے تخلیہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت تکنیکی بنیادوں کا سہارا لیتے ہوئے راہول گاندھی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہتک عزت کے ایک معاملہ میں عدالت کے ذریعہ سزاء دلائی گئی اور لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی۔ رکنیت کے خاتمہ کے بعد انتقامی کارروائی کا سلسلہ جاری رہا اور سرکاری قیامگاہ سے تخلیہ کی نوٹس دی گئی۔ نارائنا نے کہا کہ نریندر مودی اور اڈانی کے معاملات کو بے نقاب کرنے پر راہول گاندھی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ راہول گاندھی خاندان نے ملک کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے کئی قربانیاں دی ہیں۔ ملک کی آزادی کی جدوجہد میں گاندھی خاندان کے رول کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ر