راہول گاندھی کی آج جڑچرلہ اور شاد نگر میں بس یاترا اور جلسہ

   

حیدرآباد/31اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس انتخابی مہم کے سلسلہ میں آج کولا پور میں پرینکا گاندھی کو جلسہ سے خطاب کرنا تھا لیکن سہ پہر اچانک پروگرام میں تبدیلی کردی گئی اور راہول گاندھی کی آمد کا اعلان کیا گیا۔ بتایا گیا کہ پرینکا کی ناسازی مزاج کے سبب راہول گاندھی تلنگانہ پر پہنچے۔ وہ شیڈول کے مطابق کل یکم نومبر اور2 نومبر بس یاترا میں حصہ لینے والے تھے لیکن تبدیل شدہ پروگرام کے تحت راہول کولا پور میں جلسہ کے بعد حیدرآباد میں قیام کریں گے اور یکم نومبر کو جڑچرلہ میں بس یاترا اور کارنر میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ وہ شاد نگر ٹاون میں پدیاترا کے ذریعہ عوام سے ملاقات کریں گے اور بعد میں کارنر میٹنگ سے خطاب ہوگا۔