راہول گاندھی کی آج سالگرہ کے موقع پر مختلف تقاریب

   

حیدرآباد ۔ 18۔ جون (سیاست نیوز) لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی کی کل 19 جون کو سالگرہ کے موقع پر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے مختلف پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں۔ گاندھی بھون اور اضلاع میں ضلع کانگریس کمیٹیوں کی جانب سے راہول گاندھی کی سالگرہ تقاریب منائی جائیں گی ۔ رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو نے راہول گاندھی کا قد آور کٹ آؤٹ گاندھی بھون میں نصب کیا۔ این ایس یو آئی کی جانب سے مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی سماجی خدمات پر مبنی فلم کی خصوصی نمائش کا فیصلہ کیا گیا۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری کی ہدایت پر تلنگانہ کے ریاستی صدر وائی وینکٹ سوامی نے راہول گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر مختلف پروگرامس منعقد کررہے ہیں۔ فلم پھولے کی نمائش کا پی وی آر سینما پنجہ گٹہ میں 12 بجے دن اہتمام کیا جائے گا۔ کانگریس ، یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے قائدین شرکت کریں گے ۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ بھی راہول گاندھی کی سالگرہ تقریب میں حصہ لیں گے ۔1