نئی دہلی: ریلوے ، مواصلات، انفارمیشن ٹکنالوجی اور الیکٹرانکس کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج کہا کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی اپنی انا اور جاگیردارانہ سوچ کی وجہ سے پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم ہوئے ہیں اوروہ خود کو آئین، عدالت اور اداروں سے بالاترسمجھتے ہیں۔ریل بھون میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ویشنو نے کہا کہ راہول گاندھی اپنی انا کی وجہ سے پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہل قرار دئے گئے ہیں۔ انہوں نے او بی سی طبقے کی توہین کی اور عدالت نے اسے نوٹس میں لے کرایک فیصلہ سنایا لیکن ان کا ماننا ہے کہ عدالت غلط ہے ۔