راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تاریخ کا سنہرا باب

   

بی جے پی کی سازشوں کو متحدہ ناکام بنانے کی ضرورت ، اقلیتی حنیف احمد کی پریس کانفرنس
محبوب نگر ۔ 18 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیاسی عداوت، بغض اور انتقام کی آگ بعض طاقتوں کو سونیا گاندھی اور راہول گاندھی پر مقدمات کیلئے مجبور کر رہی ہے ۔ معروف سماجی کارکن اور سینئر کانگریس قائد حنیف احمد نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ب ڑی تعجب کی بات ہے کہ جو لوگ لوک سبھا میں سونیا اور راہول کا سامنا نہیں کرسکتے، وہ اب نیچ قسم کی حرکتوں پر اتر آئے ہیں ۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی ح کومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایس سی ، ایس ٹی بی سی ، اقلیتوں ، حواتین ، کسانوں اور نوجوانوں کیلئے حقوق کی بات کرنا اور اس کیلئے فلاحی اقدامات کی منصوبہ بندی کرنا ہمیشہ سے کانگریس کی سوچ رہی ہے جبکہ مرکز کی بی جے پی حکومت ایسی پارٹی کے خلاف جھوٹے مقدمات عائد کر کے جمہوریت اور آئین کو سبوتاج کرنے کوشاں ہے ۔ انہوں نے نیشنل ہیرالڈ اخبار کے مقاصد اور تفصیلات بھی میڈیا کے سامنے رکھیں۔ عوام اچھی طرح واقف ہیں کہ کون عوام کو دھوکا دے رہا ہے۔ جمہوری نظام کی شبیہ کو بیرون ممالک میں کون داغدار کر رہا ہے اور ملک کے وقار کو کون داؤ پر لگا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی کانگریس سرکار نے ذ ات پات مردم شماری کرواکر سماجی انقلاب برپا کیا ہے تو راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ملک کی تاریخ میں سنہری حرفوں سے درج کی جاچکی ہے جو ملک میں نفرت اور زہریلی فضاء کو کمزور کرنے کا بنیادی سبب بنی ہے ۔ انہوں نے ملک بھر کی ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں سے مطالبہ کیا کہ اب ضرورت ہے کہ وہ اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں ۔ طلباء اور نوجوان مرکز کی بی جے پی حکومت کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے اٹھ کھڑے ہوں۔