راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر میں داخل

   

جموں : راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اپنے آخری مرحلہ میں جموں و کشمیر میں داخل ہوگئی ہے ۔ ٹاملناڈو کے کنیا کماری سے گزشتہ سال /7 ستمبر کو اس کا آغاز ہوا تھا ۔ راہول گاندھی نے آج پنجاب کے پٹھان کوٹ سے پارٹی پرچم کی حوالگی کی تقریب کے بعد کٹھوا ضلع میں داخل ہوئے ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور پارٹی کے سینئر قائدین جموں سے بس کے ذریعہ کٹھوا روانہ ہوئے تاکہ جموں و کشمیر میں داخلہ کے موقع پر بھارت جوڑو یاترا کا خیرمقدم کیا جاسکے ۔ /30 جنوری کو کشمیر میں پارٹی ہیڈکوارٹرس پر قومی ترنگا لہرانے کے ساتھ سری نگر میں بھارت جوڑو یاترا کا اختتام عمل میں آئے گا ۔ بھارت جوڑو یاترا ایسے وقت جموں و کشمیر میں داخل ہوئی ہے جبکہ ایک دن قبل ہی یو ٹی کے ترجمان دیپیکا پشکر ناتھ نے پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ۔