راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں جاری

,

   

دوسہ : راجستھان میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا آج گیارہویں دن دوسہ ضلع کے لالسوت کے گولیا گاؤں سے صبح چھ بجے شروع ہوئی۔ بھارت جوڑو یاترا کا آج 99 واں دن ہے اور کانگریس رہنماوں اور کارکنوں سمیت لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جارہا ہے ۔ یاترا کے راستے میں لوگوں نے گرمجوشی سے یاترا کا استقبال کیا اور لوگ سڑکوں پر، گھروں کے باہر، مکانوں کی چھتوں اور درختوں پر چڑھ گئے اور چاروں طرف لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، طبی وزیر پرسادی لال مینا، ایم ایل اے ہریش چودھری سمیت پارٹی کے کئی لیڈران یاترا میں راہول گاندھی کے ساتھ ہیں۔