راہول گاندھی کی سالگرہ پر شجرکاری پروگرام

,

   

بیکانیر۔18 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے قومی صدر راہول گاندھی کے بدھ 19جون کو سالگرہ پر بیکانیر میں دیہات کانگریس کئی پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔دیہات صدر مہیندر گہلوت نے بتایا کہ صبح 10بجے کانگریس دفتر میں قومی صدر کی سالگرہ منائی جائے گی۔وہیں دیہاتی علاقوں کے گاؤں،شہر اور دیگر مقامات پر شجرکاری،گایوں کو گڑ اور گھانس دے کر اور کچی بستیوں اور اسپتال میں مریضوں کو پھل تقسیم کرکے راہول گاندھی کی سالگرہ منائی جائے گی۔کانگریس ترجمان اوم پرکاش سین نے بتایا کہ پروگرام کے لئے عہدے داروں ،کارکنان ،عوام نمائندوں سے شامل ہونے کی اپیل کی گئی ہے ۔