کٹیہار میں مکھانہ کسانوں سے ملاقات‘ مسائل پر بات چیت
پٹنہ۔ 23؍اگست ( ایجنسیز) ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران آج راہل گاندھی نے کٹیہار میں مکھانہ کسانوں سے ملاقات کی۔ووٹر ادھیکار یاترا کے ساتویں دن کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی ہفتہ کو کٹیہار ضلع پہنچے۔ ان کے ساتھ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو اور انڈیا اتحاد کے کئی قائدین شامل تھے۔یاترا جس کا مقصد مبینہ ووٹ چوری اور جمہوری تحفظات کو اجاگر کرنا تھا اب بہار میں اپوزیشن کی طاقت کے مظاہرے میں بدل گی ہے۔کرسیلا سے گزرتے ہوئے راہول گاندھی نے سماریہ کے قریب مکھانہ کھیتوں میں ایک غیر طے شدہ اسٹاپ کیا۔اس نے بہار کے مشہور مکھانہ (لومڑی کے نٹ) کی کاشت کے عمل، پیداوار اور برآمدی مانگ کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہوئے کسانوں سے براہ راست بات چیت کی۔کسانوں نے انہیں درپیش چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں مڈل مین کا استحصال اور مناسب قیمت کا فقدان شامل ہے۔ راہول گاندھی کی ووٹ ادھیکار یاترا میں عوام کا زبردست جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے جبکہ انڈیا اتحاد کی قائدین کے یاترا میں شامل ہونے سے یاترا کو کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور یہ ایک تحریک میں تبدیل ہورہی ہے ۔
مودی حکومت کیخلاف ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ عوامی تحریک میں تبدیل
نئی دہلی ۔ 23 اگست (ایجنسیز) مودی حکومت کی ووٹ چوری کی سیاست کے خلاف ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ کو عوام میں بھرپور مقبولیت مل رہی ہے۔ آپریشن سندور میں ناکامی، عالمی دباؤ، ووٹ چوری اور جنگی پالیسیوں کے باعث مودی کو عوامی عدم اعتماد کا مسلسل سامنا ہے۔ سڑکوں پر گونجنے والے ’’ووٹ چور، گدی چور‘‘ کے نعروں نے بی جے پی کی جھوٹی مقبولیت کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے عوام کا استحصال اور معاشی بدحالی کے پیچھے مودی، اڈانی اور امبانی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا۔ راہول گاندھی نے بہار میں ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا کا الیکشن اس لیے چوری کیا گیا تاکہ دھاراوی کی زمین اڈانی کو دلائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بے روزگار بنانے اور ہر ریاست کا سرمایہ اڈانی و امبانی کو دینے کے لیے ووٹ چوری کیا جا رہا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے نوجوان بژی تعداد میں میدان میں آ گئے ہیں اور بہار سے اٹھنے والی یہ آواز بہت جلد پورے ملک میں سونامی کی صورت اختیار کرے گی۔ اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اور الیکشن کمیشن دونوں ووٹ چور ہیں۔ ان کے مطابق مودی کے نام نہاد ’’شائننگ انڈیا‘‘ میں صرف اڈانی اور امبانی کا مستقبل روشن ہے جبکہ عوام تباہ حالی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ میں عوامی ردعمل واضح کر رہا ہے کہ عوام مودی کے مظالم اور نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔ مبصرین کے مطابق بہار الیکشن اور ووٹ چوری جیسے اقدامات مودی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔