راہول گاندھی کی کا نگریس کو ووٹ دینے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے اتوار کو ہونے والے پنجاب اور اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں امن وامان ، ترقی اور خوشحالی کے لیے ووٹروں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔پنجاب کے خوشحال مستقبل کے لیے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، “جو لوگوں کی حمایت کرتا ہے ، بے خوفی سے جواب دیتا ہے ، اسے ووٹ دیں! پنجاب کی ترقی اور شاندار مستقبل کے لیے ووٹ دیں’’۔اتر پردیش کے ووٹروں سے تبدیلی کے لیے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ، انہوں نے ووٹروں سے کہا، ”ووٹ اتر پردیش میں پڑے گا، تبدیلی پورے ملک میں آئے گی! لااینڈ آرڈر اور ترقی کے لیے ووٹ دیں۔