راہول گاندھی کی گوامیں پارٹی ایم ایل ایز سے ملاقات

   

پاناجی:کانگریس قائد راہول گاندھی چہارشنبہ کو گوا کے دورے پر تھے۔ انھوں نے پارٹی کے اراکین اسمبلی اور ریاستی یونٹ کے چیف امت پاٹکر سے ملاقات کی جس کی خبر نے بی جے پی خیمہ میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ دراصل راہول گاندھی نے گوا میں پارٹی اراکین اسمبلی اور سرکردہ لیڈروں کے ساتھ عشائیہ کیا اور اس دوران آئندہ لوک سبھا انتخاب کی پالیسی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ راہول گاندھی کی گوا میں پارٹی لیڈران کے ساتھ ملاقات کی خبر 3 اگست کو پارٹی کے ایک لیڈر نے ہی میڈیا کو دی۔قابل ذکر ہے کہ گوا کی 40 رکنی اسمبلی میں کانگریس کے تین اراکین ہیں۔