راہول گاندھی کی 13 ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ یکم ؍ نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ہفتہ کو 13 ریاستوں کے عوام کو ان کی ریاست کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک کے متنوع رنگوں اور ثقافتی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ آندھرا پردیش، انڈمان اور نکوبار جزائر، چھتیس گڑھ، چنڈی گڑھ، دہلی، ہریانہ، کرناٹک، کیرالا، مدھیہ پردیش، پنجاب، پڈوچیری، ٹاملناڈو اور لکشدیپ کا قیام مختلف سالوں میں ہوا تھا، لیکن ایک ہی دن یکم نومبر کو تشکیل دیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں گاندھی نے کہاکہ ہر علاقہ کی الگ شناخت ہندوستان کے تنوع میں اتحاد کے جذبہ کو مضبوط کرتی ہے ۔ ان ریاستوں میں سے ہر ایک نے اپنی منفرد زبان، روایت، ثقافت اور محنت کے ذریعہ قوم کے اتحاد اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے ان ریاستوں کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس خاص دن پر مساوات، انصاف اور ہم آہنگی کی اقدار کی توثیق کریں، کیونکہ یہ نظریات ہندوستان کو آگے بڑھنے کی طاقت دیتے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے ہم وطنوں سے محبت، بھائی چارے اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر ہی ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان بنا سکتے ہیں۔