راہول گاندھی کی 2 روزہ دورے پر جموں آمد

   

جموں :کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق صدر راہول گاندھی جمعرات کو اپنے دو روزہ دورے پر جموں پہنچے ۔کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے جموں ہوائی اڈے کے باہر راہول گاندھی پر پھول برسائے اور ان کا ایک ریلی کی شکل میں شاندار استقبال کیا۔جموں آمد کے فوراً بعد وہ کٹرہ میں واقع شری امرناتھ گھپا کے درشن کیلئے روانہ ہوئے ۔کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ راہول گاندھی ماتا ویشنو دیوی کے دربار میں حاضری دینے کے لئے پیدل سفر کریں گے ۔