نئی دہلی : کانگریس قائد راہول گاندھی /3 جنوری کو دہلی کی یمنا بازار سے بھارت جوڑو یاترا کا احیاء کریں گے ۔ یہ یاترا دہلی سے اترپردیش کے غازی آباد جائے گی ۔ کانگریس دہلی پارٹی کے صدر انیل چودھری نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے پارٹی کے دیگر سینئر قائدین کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے راستوں کا جائزہ لیا ۔