راہول گاندھی کے بیانات اتحادی شراکت داروں سے دوری کا سبب بن رہے ہیں:بی جے پی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 23 دسمبر (یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے جرمنی میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی پر ان کے بیانات پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غلط بیانات کی وجہ سے اب ان کی اپنی پارٹی کے ارکان اور ان کے اتحادیوں کے قائدین نے ان سے دوری اختیار کرلی ہے ۔ بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ برلن (جرمنی) میں ہندوستان کے آئینی اداروں کے خلاف راہول گاندھی کے بیانات نے ان کی صفوں میں سے کچھ لوگوں کو ان سے دور کرنے کا باعث بنا ہے ۔ بی جے پی کے ترجمان نے ہریانہ میں ایک خاتون کے 200 بار ووٹ دینے اور مینوفیکچرنگ میں ہندوستان چین سے پیچھے رہنے کے بارے میں ان کے بیان پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی رائے عامہ راہول گاندھی کے ساتھ نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ اب تک 95 انتخابات ہار چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کانگریس پارٹی کے اندر اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لایعنی بیانات دیتے رہتے ہیں اور ان کی صفوں کے لوگ اب راہول گاندھی کے بیانات کو مسترد کرنے میں مصروف ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے بہار میں ووٹ چوری کے بارے میں راہول گاندھی کی بیان بازی اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کے متضاد بیان کا حوالہ دیا، جنہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے گزشتہ 20 سالوں میں بہار میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ پونا والا نے کہاکہ اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے راہول گاندھی کے ووٹ چوری کرنے والے ، ان کے ہائیڈروجن بم کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ راہول گاندھی کے ایک اور ساتھی، بائیں بازو کے رکن پارلیمنٹ جان برٹاس نے کہا کہ راہول گاندھی کو پارلیمنٹ چھوڑ کر بیرون ملک نہیں جانا چاہئے تھا۔
مزید برآں، انہوں نے (برٹاس) نے اور بھی اہم بیان دیا، جس میں کہا گیا کہ نہ صرف بائیں بازو، بلکہ ڈی ایم کے بھی مسٹر گاندھی کی “یہ بھارت بدنامی یاترا” کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی اپنے کام کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔