پی سی سی ورکنگ کمیٹی صدر مہیش گوڑ کا نظام آباد دورہ ، انتظامات کا جائزہ
نظام آباد :18؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کل ہند کانگریس کے سابق صدر ، رکن پارلیمنٹ راہو ل گاندھی کے سہ روزہ دورہ تلنگانہ کے موقع پر ضلع کانگریس کی جانب سے راہول گاندھی کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے بڑے پیمامنے پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں کل ہند کانگریس کے اعلیٰ قائدین گذشتہ چند دنوں سے نظام آباد میں مقیم ہیں اور راہول گاندھی کے دورہ کی کامیابی کیلئے پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، ضلع کانگریس کے صدر مانالا موہن ریڈی اور دیگر قائدین کے ہمراہ جائزہ لیا جارہا ہے ۔ پردیش کانگریس کے ورکنگ کمیٹی کے صدر مہیش کمار گوڑ نے بھی کل نظام آباد پہنچ کر ضلع کانگریس قائدین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا اور راہول گاندھی کے 20؍ اکتوبر کے دورہ کی کامیابی کیلئے کارکنوں سے بات چیت کی ۔ راہول گاندھی تلنگانہ کے دورہ کے موقع پر نظام آباد ضلع کے تین اسمبلی حلقہ میں دورہ کریں گے یہ بالکنڈہ ، کمر پلی ، آرمور ، پرکٹ چوراستہ مامڑی پلی پر کارنر میٹنگ اور امبیڈ کر چوراستہ کا جائزہ لیتے ہوئے امبیڈ کر چوراستہ پر میٹنگ کے انعقاد کیلئے فیصلہ کیا گیا ۔ راہول گاندھی بودھن میں بیڑی مزدوروں سے ملاقات کریں گے اور نظام شوگر فیکٹری کا بھی دورہ کریں گے اور یہاں سے آرمور پہنچ کر آرمور میں امبیڈ کر چوراستہ پر کارنر میٹنگ سے مخاطب کریں گے ۔ نظام آباد میں راجہ راجندر ٹاکیز سے تلک گارڈن تک پدیاترا کریں گے ۔ اے آئی سی سی سکریٹری وشنوناتھ روہیت چودھری کے علاوہ دیگر قائدین نظام آباد میں قیام کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مقامی قائدین سے بات چیت کرتے ہوئے جلسہ کی کامیابی کیلئے حکمت عملی کرتے ہوئے جلسہ کے کامیابی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔