راہول گاندھی کے خلاف کارروائی کی مذمت: کے ٹی آر و ہریش راؤ

   

حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاستی وزراء کے ٹی آر اور ہریش راؤ نے کانگریس کے قائد راہول گاندھی کی لوک سبھا رکنیت ختم کردینے کی سخت مذمت کی ہے ۔ بی جے پی آمرانہ حکومت کرتے ہوئے من مانی فیصلے کر رہی ہے جس سے دستوری حقوق خطرے میں پڑ گئے ہیں ۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے بتایا کہ راہول گاندھی کے نا اہلی پر 23 مارچ سے عمل ہوگا ۔ وزیر اعظم مودی کے سر نیم کی توہین کرنے کے کیس میں سورت عدالت نے راہول کو دو سال جیل کی سزا سنائی تھی ۔ کے ٹی آر اور ہریش راؤ نے اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قانون کا بیجا استعمال کرتے ہوئے دستوری حقوق کو پامال کر رہی ہے ۔ اس کو عجلت میں کیا گیا فیصلے قرار دیا ۔ کے ٹی آر نے اپنے ٹیوٹ میں فرانسیسی فلاسفر ، والینٹرز اور جرمن کے ماہر تھیالجسٹ مارٹن نیمولر کے کوٹس کو بھی شیر کیا ہے ۔ ن