نئی دہلی ۔ 13 ڈسمبر (ایجنسیز) لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کو 102 ڈگری بخار تھا اور اس وقت وہ راہول گاندھی کے ووٹ چوری الزام کا جواب دیتے ہوئے اپنا موقف ظاہر کررہے تھے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت نے امیت شاہ کی عاجلانہ صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تاہم وہ یہ کہنے سے بھی نہ چوکیں کہ راہول گاندھی کا سامنا کرنے والے طاقتور سے طاقتور لیڈر کو بخار آجاتا ہے خصوصی طور پر جب وہ ووٹ چوری میں ملوث ہو اور اسے کھلے مباحثہ کیلئے چیالنج کیا گیا ہو ۔