راہول گاندھی کے گھر پر انڈیا بلاک قائدین کا ڈنر‘اہم امور پر تبادلہ خیال

,

   

نئی دہلی، 7 اگست (ایجنسیز) انڈیا بلاک کے قائدین نے جمعرات کو راہول گاندھی کی رہائش گاہ پر عشائیہ پر ایک میٹنگ کی اور بہار میں اسپیشل انٹینسیو ریویڑن (SIR) مشق کے مسئلہ اور راہول گاندھی کے الیکشن کمیشن کیخلاف انتخابی دھاندلی کے دعووں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ میں 25 پارٹیوں کے تقریباً 50 قائدین موجود تھے ۔ راہول نے الیکشن کمیشن کیخلاف اپنے انتخابی دھوکہ دہی کے الزامات پر ایک پریزنٹیشن بھی دیگ۔ کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے میٹنگ کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ یہ کوئی رسمی ملاقات نہیں تھی اور رہنماؤں کے درمیان دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔