راہول گاندھی ہی ہمارے لیڈر : سلمان خورشید

   

نئی دہلی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس کی حیثیت سے مستعفی ہوئے برسرعام راہول گاندھی کے اعلان کے بعد پارٹی لیڈر سلمان خورشید نے کہا کہ راہول گاندھی نے پارٹی صدر کا عہدہ چھوڑا ہے وہ ہمارے لیڈر ہونے کے اختیار کو چھین نہیں سکتے۔ بہرحال راہول گاندھی ہی ہمارے لیڈر ہیں جیسا کہ سونیا گاندھی اب پارٹی کی صدر نہیں ہیں لیکن وہ اب بھی ہماری لیڈر ہیں۔ یہ فطری امر ہیکہ وہ پارٹی ورکرس کے اعتماد، حوصلہ اور عزائم کو بڑھاوا دینے کیلئے اپنی گرانقدر خدمات جاری رکھیں گے۔