نئی دہلی ۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر گاندھی نے بابائے قوم کو انکے ایک قول کے ساتھ یاد کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا،‘‘ میں تشددپر یقین نہیں کرتاہوں ،اس لیے آپ کو تشددکرنا نہیں سکھاسکتا۔میں آپ کو صرف یہ سکھا سکتاہوں کہ کسی کے سامنے سر مت جھکانا ،چاہے اس کی قیمت جان دیکر چکانی پڑے ‘‘۔اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک پینٹنگ بھی پوسٹ کی ہے جس میں ناتھورام گوڈسے کی گولی سے چھلنی ہونے کے بعد مہاتماگاندھی کے آس پاس موجود لوگ انھیں اٹھا رہے ہیں۔