راہول 30 ستمبر کو مدھیہ پردیش کے اجلاس سے خطاب کریں گے

   

بھوپال: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا کے ممبر راہول گاندھی 30 تاریخ کو مدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے نائب صدر (تنظیم) راجیو سنگھ نے بتایا کہ راہول کا اسمبلی انتخابات سے قبل مدھیہ پردیش کا یہ پہلا بڑا دورہ پروگرام ہے ۔راجیو نے کہا کہ راہول کی بھارت جوڑو یاترا کو مدھیہ پردیش میں تاریخی اور بے مثال عوامی پذیرائی ملی ہے ۔ ان کا شاجاپور کا دورہ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوگا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں جوں کی توں رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔ آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہیں۔