حیدرآباد۔/15 نومبر، ( سیاست نیوز) کاچی گوڑہ پولیس نے دو سیل فون رہزنوں کو گرفتار کرلیا جن میں ایک کم عمر لڑکا بھی شامل ہے۔ موٹر بائیک پر گھومتے ہوئے یہ دونوں راہگیروں کو نشانہ بنایا کرتے ہوئے ان کے سیل فون کی رہز۔ی کرتے تھے۔ کاچی گوڑہ پولیس نے 23 سالہ شٹی راکیش ساکن انجا پور اور دوسرے کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا جو چار مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان عادی رہزنوں کی گرفتاری کیلئے 460 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی گئی اور 20 کلو میٹر کا احاطہ کرتے ہوئے مسلسل کوششوں کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ع