حیدرآباد 19 جون (یو این آئی) تلنگانہ کے جورا لا پراجیکٹ میں کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔ بالائی علاقوں میں بارش کے سبب 33 ہزار کیوسیکس پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے حکام نے بجلی کی پیداوار جاری رکھی ۔ اس وقت 38,447 کیوسیکس پانی نیچے کی جانب چھوڑا جا رہا ہے ۔ حکام کے مطابق یہ پانی براہ راست سری سیلم ذخیرہ آب میں پہنچ رہا ہے ۔ اگرچہ دو ہفتے بارش میں کمی تھی لیکن اب مہاراشٹرا میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کے سبب جورالہ کی سطح میں اضافہ درج کیاگیاہے ۔