را ہول گاندھی کا بہار کے عوام سے ’’منظوم ‘‘ وعدہ

   

پٹنہ :کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مہاگٹھ بندھن کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جو منظوم انداز میں ہے اور لوگوں نے اس کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور سراہا۔بہار اسمبلی انتخاب کے آخری مرحلہ کی مہم آج شام ختم ہوگئی لیکن سیاسی پارٹیاں ہر ممکن ذرائع سے لوگوں کو متوجہ کرنے اور ان کا ووٹ حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس درمیان کانگریس کے سابق صدر را ہول گاندھی نے مہاگٹھ بندھن کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جو لوگوں میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ ٹوئٹ دراصل ایک منظوم وعدہ ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مہاگٹھ بندھن حکومت بنتی ہے تو کن امورکی طرف فوری توجہ دی جائے گی۔راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے
ہو جاؤ تیار اب مہاگٹھ بندھن سرکار

آپ تک پہنچائے گی روزگار
کسان کا قرض معاف بجلی بل ہاف

بیٹیوں کو مفت تعلیم اور انصاف
سبھی طبقات کی ترقی سے رکاوٹیں صاف

صنعت، کاروبار لگائیں گے نیا بہار بنائیں گے
را ہول نے اس ٹوئٹ کے آخر میں ‘ہیش ٹیگ بولے بہار مہاگٹھ بندھن سرکار’ بھی لگایا ہے۔