نئی دہلی ۔آئی پی ایل2021 کا چینائی میں جمعہ کو افتتاح ہوگا لیکن تمام آٹھ ٹیموں کے پاس ابھی بھی ان کے سبھی کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں۔ اس کی وجہ جہاں کچھ کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونا تو کچھ کا اسی ہفتے ہندوستان پہنچنا ہے ۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری قواعد کے مطابق ہرایک کھلاڑی کوٹیم میں شامل ہونے سے پہلے سات دن کے لازمی قرنطینہ میں رہناہوگا۔ ایسی حالت میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جوٹیم کے پہلے آئی پی ایل مقابلے سے باہررہیں گے ۔دہلی کیپٹلس کے کیگسو ربادا اور اینرچ نوترجے گزشتہ منگل کو ہی ممبئی پہنچے ہیں اورفی الحال قرنطینہ میں ہیں جو12 اپریل کو ختم ہوگا، جبکہ دہلی کا چینائی سوپرکنگز کے خلاف 10 اپریل کو پہلامقابلہ ہے ۔ وہیں دہلی کے اسٹارآل راونڈر اکشرپٹیل بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ اگر 10 اپریل سے پہلے وہ صحت مند نہیں ہوتے ہیں تووہ مقابلہ نہیں کھیل پائیں گے ۔