رتناگری ضلع میں بازآبادکاری۔ریسکیو آپریشن جاری

   

اورنگ آباد/ممبئی، مہاراشٹر کے ضلع رتناگری کے قصبہ چِپلون میں تودہ کھسکنے اور موسلادھار بارش سے متاثر ہ معمولات زندگی کو پٹری پر لانے کے لیے جنگی پیمانے پر بازآبادکاری اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ سرکاری بیان کے مطابق ریاست کے اعلیٰ اور ٹیکنیکل ایجویکشن کے وزیراُدے سامنت گذشتہ تین دنوں سے چِپلون میں ہیں اور ان کی رہنمائی میں بازآبادکاری اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ بیان کے مطابق چِپلون میں پانی کی سطح کم ہوئی ہے لیکن پورے شہر میں کیچڑ پھیلا ہوا ہے ۔