رتناگری کی ایک دوا ساز کمپنی میں آتشزدگی

   

ممبئی : کورونا کا قہر جھیل رہے مہاراشٹرا میں آتشزدگی کا ایک اورواقعہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ روز مہاراشٹرا کے رتناگری میں ایک فارما کمپنی میں آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی محکمہ فائر کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ محکمہ فائر نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔اس سے قبل منگل کی رات تھانے ضلع کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس حادثہ میں چار مریض دم توڑ گئے۔ ممبرا کے پرائم ہاسپٹل میں 3بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کے وقت تقریبا20 مریض اسپتال میں داخل تھے۔ان کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔