یروشلم : ویٹرن انڈسٹریلسٹ رتن ٹاٹا کو انڈو ۔ اسرائیل چیمبرس آف کامرس کی جانب سے خطہ میں فلسطینیوں کے بشمول تمام لوگوں کیلئے امن و اختراعیت کو فروغ دینے پر اعزاز دیا جائے گا۔ ٹاٹا گروپ کے ایک سابق صدرنشین کو گلوبل ویژینری ایوارڈ 21 ڈسمبر کو دبئی میں فیڈریشن آف انڈو ۔ اسرائیل چیمبر آف کامرس کے انٹرنیشنل چیاپٹر کے آغاز کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ اس ورچول تقریب میں اسرائیل، ہندوستان اور یو اے ای سے کئی سینئر عہدیدار شرکت کریں گے۔ 82 سالہ صنعتکار اور انسانیت نوازی میں مصروف شخصیت ہندوستان کے دو اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ پدم ویبھوشن اور پدم بھوشن حاصل کرچکے ہیں۔