رجب علی کی مشبتہ موت پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

خاطیوں کو سخت سزا دی جائے، کاماریڈی میں جمعیۃ العلماء کے وفد کی ایڈیشنل ایس پی سے نمائندگی

کاماریڈی:صدر ضلع جمعیت العلماء نظام آباد حافظ لئیق خان ، صدر ضلع جمعیت العلماء کاماریڈی ضلع حافظ فہیم الدین منیری ، سکریٹری حافظ ، سید عظمت علی ، مجلس صدر نعیم حسن اور رکن بلدیہ محمد امجد ، میر فاروق علی کے علاوہ علماء ، حفاظ کا ایک وفد ضلع ایس پی شویتا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے بانسواڑہ کے موضع پلکل میں مشتبہ حالت میں پیش آئے رجب علی کی موت پر اعلیٰ سطح کی تحقیق کا مطالبہ کیا ۔رجب علی قریشی اور عزیز قریشی دونوں بھائی ہیں یہ دونوں موضع پلکل سے بڑا جانور خرید کر لارہے تھے کہ مدلا چیرو کے پاس واقع ایک پٹرول پمپ کے قریب گا ئو رکھکشکوں نے حملہ کیا تھا ، رجب علی قریشی کی موت واقع ہوگئی تھی اور عزیز قریشی شدید زخمی حالت میں دواخانہ میں زیر علاج ہے ۔ جمعیت العلماء کا یہ وفد تفصیلات حاصل کرنے کے بعد کاماریڈی ضلع پولیس سے نمائندگی کی اور ایس پی کی عدم موجودگی میں پردنیا کو واقف کراتے ہوئے رجب علی کی موت سڑک حادثہ نہیں بلکہ ہجومی تشدد میں موت واقع ہوئی ہے اس پر حملہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ناگزیر قرار دیا ۔ اڈیشنل ایس پی نے انہیں اس خصوص میں غور کرنے کا تیقن دیا ۔ بعدازاں صدر جمعیت العلماء نظام آباد لئیق خان ، صدر جمعیت العلماء کاماریڈی فہیم الدین منیری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رجب علی قریشی کی دو دن قبل ہجومی تشدد میں موت واقع ہوئی ہے یہ کوئی سڑک حادثہ نہیں تھا حملہ میں زخمی عزیز قریشی واضح طور پر ہجومی تشدد کے حملہ کے بارے میں واقف کروایا اور کہا کہ آج فرقہ پرست عناصر منصوبہ بند طریقہ سے موبلچنگ پر اتر آرہے ہیں ملک کے چند ریاستوں میں موبلچنگ پر قانون تیار کیا گیا ہے اس طرح تلنگانہ میں بھی موبلچنگ پر قانون تیار کرنے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے رجب علی قریشی کے حملہ آوروں کو سخت سزاء دینے کا مطالبہ کیا ۔ رکن پارلیمنٹ نظام آباد اروند کی جانب سے گائو رکھشکوں کے تحفظ کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمنٹ زمینی سطح پر ہونے والے حالات سے واقف نہیں ہے گھر میں بیٹھ کر فیس بک پر بیان بازی کرنا سراسر غلط ہے ۔ 10تا 15 افراد رجب علی پر حملہ کیا تھا اور اس میں رجب علی کی موت واقع ہوئی ہے ۔ گا ئو رکھکشکوںکو کسی قسم کا اختیار نہیں ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں ۔ فرقہ پرست بیان بازی کرتے ہوئے ماحول کو مکدر کرنے کے بجائے زمینی سطح پر ہونے والے حالات سے واقفیت حاصل کریں ۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ سے اس خصوص میں کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ جمعیت العلماء اس خصوص میں منصوبہ بند طریقہ سے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہونچانے تک اپنی کارروائی کو جاری رکھے گی۔