رجت پاٹیدار آر سی بی کے 8ویں کپتان بن گئے

   

بنگلورو: آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلور کا کپتان کون ہوگا؟ اس سوال پر اب پردہ ہٹ گیا ہے۔ ویراٹ کوہلی کپتانی کریں گے یا کوئی اور اس کا جواب اب مل گیا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے لیے اپنے نئے کپتان کا اعلان کردیا ہے۔ رجت پاٹیدارآئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے نئے کپتان ہوں گے۔رجت پاٹیدار آر سی بی کے 8ویں کپتان بن گئے۔ رجت پاٹیدار آر سی بی کا عہدہ سنبھالنے والے 8 ویں کھلاڑی ہوں گے۔ ان سے پہلے کیون پیٹرسن، انیل کمبلے، ڈینیئل ویٹوری، ویراٹ کوہلی، شین واٹسن، فاف ڈو پلیسی جیسے بڑے نام اس ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ وہ راہول ڈراویڈ، انیل کمبلے اور ویراٹ کوہلی کے بعد چوتھے ہندوستانی ہوں گے جنہوں نے آرسی بی کا عہدہ سنبھالا ۔ کوہلی نے بھی رجت کو آر سی بی کا کپتان بنائے جانے پر مبارکباد دی ہے۔