رجت کی شاندار سنچری ، ایلیمنٹر میں بنگلور کامیاب

,

   

آر سی بی کے 207/4 کے جواب میں راہول زیرقیادت لکھنو 193/6
کولکتہ : آئی پی ایل میں رجت پاٹیدار کی زبردست سنچری (112 ناٹ آؤٹ ،54 گیندیں ) کی بدولت آر سی بی نے آج ایلیمنٹر میں لکھنؤ سوپر جوائنٹس کو سنسنی خیز مسابقت کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر فائنل کی طرف پیشقدمی کی ۔ فاف ڈوپلیسی زیرقیادت بنگلور نے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر 207/4 اسکور کئے ۔ جواب میں کپتان لوکیش راہول کے 79 رنز کے باوجود لکھنؤ اختتامی اوورس میں پچھڑ گیا ۔ رجت پاٹیدار کو میچ ایوارڈ دیا گیا ۔ جمعہ کو کوالیفائیر 2 میں بنگلور کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوگا ۔