حیدرآباد۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن کیلئے سلاٹ بکنگ پر کامیابی سے عمل کیا جارہا ہے اور اس کو عوام کی تائید حاصل ہے۔ ابتدائی 3 دنوں میں بہتر ردعمل حاصل ہوا۔ چیف سکریٹری کے مطابق پہلے دن 48 سلاٹ بک کئے گئے اور درخواست فیس اور ڈیوٹی چارجس کے طور پر ایک کروڑ روپئے جمع کئے گئے۔ دوسرے دن شام تک تقریباً 10509 افراد نے رجسٹریشن کروایا اور 620 سے زائد سلاٹس بک ہوئے جس سے خزانہ کو 32 کروڑ کی آمدنی ہوئی ۔ 7 مختلف معاملات کیلئے سلاٹ بکنگ سرویس دستیاب ہے۔ غیر زرعی جائیدادوںکے رجسٹریشن کاپیر 14 ڈسمبر سے آغاز ہوگا۔
