رجسٹری آفس کے دو ملازم دس ہزار رشوت لیتے گرفتار

   

گوپال گنج 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسٹیٹ ویجی لینس انوسٹی گیشن بیورو نے آج گوپال گنج ضلع کے سب رجسٹری آفس کے دو ڈاٹا انٹری آپریٹر کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ۔ بیورو ذرائع نے یہاں بتایاکہ گوپال گنج ضلع باشندہ جتندر پانڈے نے بیورو میں شکایت درج کرائی تھی کہ وصیت نامہ لکھنے کے عوض میں ڈاٹا انٹری آپریٹر سنجے کمار نے ان سے رشوت کا مطالبہ کیا ہے ۔ معاملے کی تصدیق کے بعد بیورو کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ویویکا نند کی قیادت میں خصوصی ٹیم کی تشکیل کی گئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ سب رجسٹری آفس میں سنجے کمار جتندر پانڈے سے بطور رشوت دس ہزار روپے لے رہا تھا تبھی نگرانی کی ٹیم نے اسے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ۔