رجمنٹل بازار کے مکان میں آتشزدگی، 1.65 کروڑ نقد رقم برآمد

   

حیدرآباد : /14 مئی (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ رجمنٹل بازار میں ایک مکان میں آتشزدگی کے دوران پولیس کو 1.65 کروڑ کی رقم برآمد ہوئی ۔ گوپالا پورم پولیس کے مطابق اتوار کی صبح سرینواس نامی شخص کے مکان میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے فوری بعد مقامی پولیس نے فائر انجن عملہ کو طلب کیا اور پولیس بھی وہاں پہنچ گئی ۔ آگ پر قابو پانے کے دوران پولیس کو اُس مکان سے 1.65 کروڑ نقد رقم کے علاوہ طلائی زیورات اور چاندی بھی برآمد ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ضبط شدہ نقد رقم کو محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیا ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ اس مکان مالک سرینواس جو خانگی کمپنی میں ڈی جی ایم کے عہدہ پر ملازمت کررہا ہے کہ غیر محسوب طور پر یہ رقم رکھی گئی تھی ۔ پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا ضبط شدہ رقم حوالے کی تو نہیں ۔ ب