رجنی کانت اور کمل حسن40 برس بعد ایک ساتھ

   

چنئی، 17 ستمبر(پی ٹی آئی) سوپر اسٹار رجنی کانت نے تصدیق کی کہ وہ ایک ایسے پراجیکٹ پر بات چیت کر رہے ہیں جو انہیں سینئر اداکار کمل حسن کے ساتھ دوبارہ جوڑے گا۔ یہ تقریباً چار دہائیوں بعد دونوں کی پہلی فلمی شراکت ہوگی۔ رجنی کانت نے چنئی ایرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم راج کمل فلمز انٹرنیشنل (کمل حسن کا بینر) اور ریڈ جائنٹ موویز کے اشتراک سے تیارکی جائے گی۔ البتہ انہوں نے واضح کیا کہ فلم کا ڈائریکٹر اورکہانی کا فیصلہ ابھی طے نہیں ہوا ہے۔