رجنی کانت سیاست میں قدم رکھیں ، سینکڑوں حامیوں کا مطالبہ

   

چینائی : فلم اسٹار رجنی کانت کے سینکڑوں حامیوں نے چینائی میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رجنی کانت کو اپنے وعدے کے مطابق سیاست میں قدم رکھنا چاہئیے۔رجنی مکلا مندرم کے قائدین نے احتجاجی حامیوں کو خبردار کیا کہ وہ کوئی مظاہرہ نہ کریں۔یہ مظاہرہ رجنی کانت کے اس فیصلہ کے دو ہفتوں کے بعد کیا گیا کہ وہ اپنی خراب صحت کی وجہ سے سیاسی پارٹی شروع نہیں کرسکیں گے ۔