رجنی کانت لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کرینگے

   

چینائی 17 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے ٹامل سوپر اسٹار رجنی کانت نے آج یہ واضح کیا کہ وہ مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کرینگے اور نہ کسی جماعت کی تائید کرینگے ۔ رجنی کانت نے اپنی تنظیم رجنی مکل مندرم کا قیام عمل میں لایا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ یہ تنظیم سیاسی جماعت میں تبدیل ہوجائیگی ۔ رجنی کانت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا نشانہ صرف اسمبلی انتخابات ہیں۔ وہ کسی بھی پارٹی کی تائید نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی کسی بھی جماعت کو اپنی سیاسی مہم کیلئے ان کی تصویر استعمال کرنے کی اجازت رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے اور کسی بھی جماعت کی تائید سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج رجنی کانت نے اپنی تنظیم کے کچھ ذمہ داران کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا ۔