چنئی۔ میگا اسٹار رجنی کانت کی آنے والی فلم جیلر اگست میں سنی دیول کی فلم غدر2 کے ساتھ سب سے زیادہ متوقع ریلیزفلموں میں سے ایک ہے۔ دونوں نے ملک بھر میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا ہے تاہم جب رجنی کانت کی بات آتی ہے، تو جنوبی ہندوستان میں ان کے جنون کا کبھی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ایک حیران کن اقدام میں جنوبی ہندوستان میں کئی دفاتر نے جیلرکی ریلیز کی تاریخ 10 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اور یہ صرف چنئی یا مدورائی میں ہی نہیں ہے بلکہ دیگر شہروں جیسے بنگلورو، حیدرآباد، تھانجاور، وشاکھاپٹنم، میسورو، ایلور، ترواننت پورم اورکوچی کے دفاتر نے بھی تعطیل کا اعلان کیا ہے، بہت سی بڑی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو مفت ٹکٹ فراہم کیے ہیں تاکہ وہ فلم دیکھ سکے ۔بہت سی کمپنیاں اپنی چھٹیوں کی فہرست کا اشتراک کرنے کے لیے اپنے ایکس (سابق ٹویٹر) پر تفصیلات فراہم کی ہیں۔ اس طرح، لوگوں نے پہلے ہی فلم کو بڑے پیمانے پر بک کرلیا ہے جہاں ترواننت پورم، چنئی اور بنگلورو میں بڑے ملٹی پلیکس پہلے ہی بھرے ہوئے ہیں۔یہاں تک کہ شمالی ہندوستان میں، اتر پردیش، پنجاب، گجرات اور دہلی جیسی ریاستوں میں فلم نے بہت زیادہ بکنگ دیکھی ہے کیونکہ رجنی کانت پورے ہندوستان میں ایک بہت بڑا نام اور اسٹار ہے۔ ان دنوں شمالی ہندوستان میں جنوبی ہندوستانی فلموں کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ , اڈوانس بکنگ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے، خاص طور پر جب یہ فلم تامل لیجنڈ کی دو سال بعد بڑے پردے پر واپسی ہو۔فلم کی کہانی متھویل پانڈیان نامی جیلر کے گرد گھومتی ہے، جسے ٹائیگر بھی کہا جاتا ہے، جس کی حراست میں ایک بدنام زمانہ گینگ کا ایک انتہائی طاقتور گینگسٹر قید ہے۔گینگ کے ارکان اپنے لیڈرکو بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں متھویل ان کا سراغ لگاتا ہے ۔
شاہ رخ خان نہیں تو ڈان نہیں
ممبئی ۔ فرحان اختر کی جانب سے ڈان3 کے اعلان کے ساتھ ہی انٹرنیٹ پر ایک نیا طوفان آگیا ہے جہاں مداحوں اپنی ناراضگی ظاہر کررہے ۔ ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی بجائے رنویر کو مداحوں قبول کرنے تیار نہیں ہیں اور وہ شاہ رخ خان نہیں تو ڈان نہیں کے موڈ میں ہیں۔