ممبئی ۔ سوپر اسٹار رجنی کانت کی فلم جیلرکے ساتھ دو برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہوئی اور فلم نے پہلے ہی دن تامل ناڈو میں تقریباً 24 جبکہ بین الاقوامی سطح پر72 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں کے دل جیت لیے۔ فلم میں رجنی کانت کے ساتھ جیکی شراف اور تمنا بھاٹیا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم پہلے روز ہی صرف تامل ناڈو میں تقریباً 24 کروڑ جبکہ مقامی سطح پر 52 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔ 200 کروڑ سے بننے والی فلم اب نئے ریکارڈز کی سمت تیزی سے گامزن ہے ۔