رجنی کانت کی 75ویں سالگرہ فلم جیلر2 کے سیٹ پر منائی گئی

   

Ferty9 Clinic

چنئی، 12 دسمبر( آئی اے این ایس ) ساؤتھ انڈین سنیما کے سوپراسٹار رجنی کانت نے جمعہ کو اپنی 75ویں سالگرہ ایک خاص انداز میں منائی وہ بھی اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’جیلر 2‘ کے سیٹ پر، جس کی ہدایت کاری نیلسن کر رہے ہیں اور جس میں رجنی کانت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔سن پکچرز جو اس فلم کو پروڈیوس کررہا ہے، نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر سیٹ سے سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیو شیئرکی۔کیپشن میں لکھا گیا ہیپی برتھ ڈے سوپرسٹار رجنی کانت۔ فرام دی سیٹس آف جیلر 2 ، ویڈیو میں رجنی کانت کو کیک کاٹنے کی تقریب میں پہنچتے دکھایا گیا، جہاں ڈائریکٹر نیلسن سمیت یونٹ کے اہم اراکین نے انہیں مبارک باد دی۔ مختصر تقریب کے دوران سوپرسٹار نے نیلسن کو کیک بھی کھلایا اور ۔یہ بات قابلِ یاد ہے کہ رجنی کانت نے مئی میں کہا تھا کہ جیلر 2کی شوٹنگ دسمبر تک جاری رہے گی۔چنئی ایرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا، جیلر 2 کی شوٹنگ بہت اچھے سے چل رہی ہے۔ فلم دسمبر تک مکمل ہوگی۔’پہلی فلم جیلرکی شاندار کامیابی جس نے تقریباً 650 کروڑ روپے کا بزنس کیا اس کامیابی کی وجہ سے سیکوئل کے لیے غیر معمولی جوش پایا جا رہا ہے۔ دوسرے حصے کی شوٹنگ مارچ 10 سے چنئی میں شروع ہوئی تھی۔فلم کے ٹیزر نے بھی شائقین کی دلچسپی دوگنی کردی، جو بیک وقت تفریح اور سنسنی کا تاثر لیے ہوئے ہے۔اداکارہ رمیا کرشنن نے بھی اتاپاڈی (کیرالہ) سے اپنے پہلے دن کی شوٹنگ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا:26 سال بعد ’پدایاپا‘ اور پہلا دن ’جیلر 2‘ کے سیٹ پر!’’*لم میں وہ وجیا پنڈین (وجی) کا کردار نبھا رہی ہیں، جو رجنی کانت کے کردار متھو ویل پنڈین کی اہلیہ ہیں۔