رجنی کانت کے فلمی سفر کے 50 سال

   

چنئی، 13 اگست (آئی اے این ایس) سوپر اسٹار رجنی کانت اس سال 15 اگست کو تمل سنیما میں اپنے شاندار 50 سال مکمل کرنے جا رہے ہیں۔1975 میں کے بالاچندرکی فلم اپوروا راگنگل سے ڈیبیو کرنے والے رجنی کانت نے اپنی منفرد اداکاری اور انداز سے ہندوستانی سنیما میں ایک لازوال مقام بنایا۔گزشتہ پانچ دہائیوں میں وہ 165 سے زائد تمل، ہندی، تیلگو اور دیگر زبانوں کی فلموں میں جلوہ گر ہوئے اور ریونیوکنگ کے طور پر پہچان بنائی۔ ان کی مقبولیت، اسٹائل اور ناظرین سے گہرا رشتہ انہیں ایک ثقافتی آئیکان بناتا ہے۔تمل ناڈوکانگریس کمیٹی کے صدر کے سلواپیرونتھگئی نے اپنے پیغام میں کہا سنیما کے عظیم ہیرو، سوپر اسٹار رجنی کانت کو، آپ کے شاندار نصف صدی کے فلمی سفر پر تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آپ کی محنت، دیانت داری، سادگی اور خدمتِ خلق کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ 15 اگست نہ صرف ہندوستانکے لیے یومِ آزادی کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ رجنی کانت کے لیے ذاتی اہمیت بھی رکھتا ہے، اور مداح اسے شاندار انداز میں منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کے لیے یہ صرف ایک فلمی کیرئیرکا جشن نہیں بلکہ ایک ایسے شخص کو خراجِ تحسین ہے جو ہندوستانی سوپر اسٹارڈم کا استعارہ بن چکا ہے۔
رجنی کانت نے ریتک کے والد کا کردار کیا
ممبئی : ریتک روشن اور رجنی کانت کل باکس آفس پر وار 2 اور قلی کے ساتھ ٹکرا رہے لیں لیکن 1986 کی فلم بھگوان دادا جسے راکیش روشن نے بنایا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے اداکاری بھی کی۔ بھگوان دادا کی ہدایت کاری ریتک روشن کے نانا جے اوم پرکاش نے کی تھی اور اس میں ریتک نے چائلڈ آرٹسٹ کا کردار اداکیا تھا۔ ریتک نے گووندا نامی نوجوان لڑکے کا کردار ادا کیا اور رجنی کانت نے ان کے والد یعنی بھگوان دادا کا کردار ادا کیا ۔