رحف القنون کے واقعہ کے بعد تھائی لینڈ کے پناہ گزین قانون میں ترمیم

   

بنکاک ۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی کی 18 سالہ نوجوان لڑکی جو فرار ہوکر تھائی لینڈ آ گئی تھی اور اس نے وہاں پناہ حاصل کرنے کی درخواست کی تھی، اس واقعہ کو لیکر خود تھائی حکام بھی اب اصلاحات کی جانب توجہ دینے لگے ہیں۔ رحف القنون کو کینیڈا میں پناہ گزین کا موقف عطا کیا جاچکا ہے جس کے بعد تھائی حکام نے بھی ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کرتے ہوئے پناہ گزین کا موقف حاصل کرنے والے یا مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والوں کو ان کے متعلقہ ممالک بھیجے جانے کیلئے طویل حراست میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی اقوام متحدہ نے ستائش کی ہے۔