رحل سے مشابہ عمارت میں 11 لاکھ کتب کی لائبریری

   

دبئی : حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے ایک ارب درہم کی مالیت سے تعمیر ہونے والی شہر کی سب سے بڑی لائبریری کا افتتاح کیا ہے۔ 11 لاکھ کتابوں کی حامل اس لائبریری کا ڈیزائن روایتی رحل سے مشابہت رکھتا ہے۔اس سات منزلہ محمد بن راشد لائبریری کا مقصد خطے میں ایک نئی ثقافتی پہچان بنانا ہے۔شیخ محمد نے لائبریری کے دورے کے موقع پر کہا کہ آج ہم نے آنے والی نسلوں کیلئے ایک ثقافتی اور دانشمندی سے بھری عمارت تعمیر کی ہے جس کے ذریعے سے ہم مطالعے، تعلیم کو عام کرنے کا مقصد پورا کریں گے۔شیخ محمد کا مزید کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کے لئے علم، سیاست کے لئے ذہانت اور قوم کو تعلیم کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ تمام چیزیں کتابوں سے سیکھی جاسکتی ہیں۔