رحیم اسٹرلنگ کی ہیٹ ٹرک ،مانچسٹر سٹی 5-0 سے کامیاب

   

لندن۔13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے سیزن 2019-20 کا آغاز ہوگیا اورابتدائی دن 7میچز کھیلے گئے۔افتتاحی میچ میں لیورپول نے نووارد ٹیم ناروچ سٹی کو 4-1سے شکست دی۔ دفاعی چمپئن مانچسٹرسٹی نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو 5-0کی ہزیمت سے دوچار کیا ۔ رحیم اسٹرلنگ نے شاندار ہیٹرک بنائی۔برائٹون اینڈ ہوو البائن نے وٹفورڈ کو 3-0سے شکست دی۔برنلے نے ساؤتھمپٹن کو 3-0سے ہرادیا۔ٹوٹنہم ہاٹسپر نے ا?سٹن ولاکو 3-1سے زیر کیا۔بورنے ماؤتھ اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کا میچ 1-1جبکہ کرسٹل پیلس اور ایورٹن کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دیگر مقابلوں میں لیسسٹر سٹی اور وولورہمپٹن وانڈررکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ آرسنل کو نیوکیسل یونائیٹڈ کا چیلنج درپیش ہوگاجبکہ چیلسی کا ٹاکرا مانچسٹریونائیٹڈ سے ہوگا۔

۔2022ء کامن ویلتھ گیمس میں کرکٹ شامل
دوبئی ۔13 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) 2028ء اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے امکانات روشن ہوئے ہیں جیسا کہ 2022 ء کامن ویلتھ گیمس جوکہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد شدنی ہے اس میں ویمنس کرکٹ کو شامل کیا گیاہے ۔ 1998 ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کامن ویلتھ گیمس میں ویمنس کرکٹ ٹیم کو شامل کیا گیا ہے ۔ آخری مرتبہ کوالالمپور میں کرکٹ کو شامل کیا گیا تھا جہاں مرد زمرے میں کرکٹ کھیلی گئی تھی اور جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو فائنل میں شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔ 1998 ء میں کوالالمپور میں منعقدہ کرکٹ دراصل پچاس اوور کی ونڈے گیم تھی لیکن اس مرتبہ 27 جولائی تا 7 اگسٹ 2022 ء کو منعقد شدنی کامن ویلتھ گیمس میں خاتون زمرے میں ٹوئنٹی 20 کرکٹ شامل کی گئی ہے ۔ کامن ویلتھ گیمس فاؤنڈیشن (سی جی ایف ) کے صدر ڈیم لوئیس مارٹن نے کہاکہ کامن ویلتھ گیمس کے لئے یہ ایک تاریخی دن ہے کیونکہ سابق میں پچاس اوور کی کرکٹ تو کھیلی گئی لیکن پہلی مرتبہ ٹوئنٹی 20 اور وہ بھی خاتون زمرے میں کھیلی جارہی ہے ۔