رخصتی کے روز دلہن کی موت

   

قاہرہ : مصر کے الشرقیہ صوبے میں دلہن رخصتی کے دن فوت ہوگئی۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق مصر کیھھیا شہر میں رخصتی سے چند گھنٹے قبل دلہن کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔ انہیں الزقازیق تعلیمی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسیں۔اس خبر کی اطلاع پر شہر بھر میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دلہن خلود غیاتی کے کفن پر شادی کا جوڑا رکھ کر دفنا دیا گیا۔