رسل کی شاندار واپسی ، انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کامیا ب

   

بارباڈوس ۔ اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسل نے بین الاقوامی کرکٹ میں کامیاب واپسی کی اور ویسٹ انڈیز نے دکھایا کہ وہ اگلے سال ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک طاقت ثابت ہوسکتے ہیں جیسا کہ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف چار وکٹوں کی شاندار فتح حاصل کی۔ یہ رسل کا دو سال سے زیادہ عرصے میں پہلا بین الاقوامی میچ تھا اور35 سالہ باصلاحیت کھلاڑی نے 14 گیندوں پر3 وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ بیٹنگ میں ناقابل شکست 29* رنز بنائے جس کی بدولت کیریبیئن ٹیم نے انگلینڈ کے 171 رنز کے اچھے مجموعے کا تعاقب 11 گیندیں قبل کرلیا ۔ بارباڈوس کے خوبصورت کنسنگٹن اوول گراؤنڈ میں رن کا تعاقب سب سے زیادہ کامیاب رہا، جس نے 2014 میں انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کے 155/5 کے پچھلے بہترین رنزکے تعاقب کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ رسل کو ان کی شاندار انفرادی کارکردگی کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور کھیل کے بعد اعتراف کیا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی واپسی بالکل منصوبہ بندی کے مطابق ہوئی ہے۔ میچ کے بعد آئی سی سی کی جانب سے رسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ جب سے مجھے فون آیا ہے، اب دو ہفتوں سے میں خواب دیکھ رہا ہوں کہ میں اپنے پہلے میچ میں پلیئر آف دی میچ بنوں گا۔ میں نہیں جانتا تھا کہ یہ کیسے ہوگا، لیکن میں صرف یہ مانتا رہا کہ یہ ہوگا۔ رسل نے کہا کہ اس سے پہلے بارباڈوس میں کھیلنے کے بارے میں جو تجربہ ہے اس نے انہیں انگلینڈ پر کامیابی حاصل کرنیاور تینوں قیمتی وکٹیں لینے میں مدد کی۔ رسل نے مزید کہا کہ یہاں کٹر اچھی طرح سے کام کرتے نظر آتے ہیں اس لیے میں نے زیادہ سے زیادہ کٹرزکو بولنگ کرنے اور رفتارکو کمکرنے کی کوشش کی۔ فل سالٹ (40) اور جوس بٹلر (39) نے ابتدائی وکٹ کے لیے 77 رنز بنا کر انگلینڈ کو اچھا آغاز فراہم کرنے کے بعد رسل نے ویسٹ انڈیزکا رخ موڑنے میں مدد کی، الزاری جوزف (3/54) کے ساتھ ان کی کارکردگی بہترین رہی ۔ شائی ہوپ (36) اور کائل میئرز (35) نے بارش کی مختصر کے ساتھ اپنا کام کیا اور ریحان احمد (39/3) کی کچھ متاثر کن بولنگ نے انگلینڈ کو امید کی کرن فراہم کی لیکن رسل نے روومن پاول (31*) کے ساتھ مل کر ویسٹ انڈیز کو اس گراؤنڈ پر سب سے زیادہ کامیاب ٹی20 رنز کا تعاقب کرنے میں رہنمائی کی اور پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری قائم کرنے میں مدد کی۔ ٹیموں کا اگلا مقابلہ جمعرات کو گریناڈا میں ہوگا۔