رسم اجرائی S.S.C کوئسچین بینک (پریکٹس پیپرس) انگلش میڈیم برائے مارچ 2019ء

   

عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) اور بہادر پورہ زون کے تجربہ کار اور ماہر اساتذہ کے اشتراک سے تیار کردہ S.S.C کوئسچین بینک (پریکٹس پیپرس) انگلش میڈیم کی رسم اجرائی9 جنوری بروز چہارشنبہ 4:15 ساعت شام جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں گولڈن جوبلی ہال احاطہ سیاست میں عمل میں آئیگی ۔ پروفیسر اکبر علی خاں سابق ڈین فیکلٹی آف کامرس عثمانیہ یونیورسٹی و سابق وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی مہمان خصوصی ہوں گے اور پروفیسر عبدالرحمن موظف اگریکلچر یونیورسٹی اور ٹی روی کمار ڈپٹی ایجوکیشن بہادر پورہ زون مہمانان اعزازی ہونگے۔ کنوینر جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر نے صدور مدارس، اساتذہ ، طلباء و طالبات اور سرپرستوں سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ جناب ایم اے حمید کیریئر کونسلر نظامت کریں گے۔ متعلقہ اسکولس کے لیٹر پر صدور مدارس اور اساتذہ کو اور اسکول کے بونافائیڈ سرٹیفکیٹ پر ان کتابوں کی مفت تقسیم عمل میں آئے گی۔