پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ دیلہوپور علاقے کے کلانی گاوں میں بدھ کو مشتبہ حالات میں رسوئی گیس مکینک کی لاش پھانشی پر لٹکتی ہوئی پائی گئی ۔تھانہ دیلہوپور ایس ایچ او آدتیہ سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ علاقے کے کلانی گاوں میں رسوئی گیس مکینک جگدیش (55) ساکن کھڑک پور مغربی بنگال یہاں کرائے کا کمرہ لے کر رہتا ،اور گھوم گھوم کر رسوئی گیس چولہا وغیرہ کی مرمت کا کام کرتا تھا ،جہاں بدھ کی صبح اس کی لاش مشتبہ حالات میں اس کے کمرے میں پھانسی پر لٹکتی ہوئی پائی گئی ،وہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کر وقوعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔