نئی دہلی:ملک بھر میں کمرشیل ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔ یہ کمی ملک کے 4 میٹرو سٹی میں 171.50 روپے کی ہے۔ نئی قیمتیں آج یعنی یکم مئی سے نافذ ہو گئی ہیں۔ تیل کی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کی ویب سائٹ پر نئی قیمتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اب دہلی میں 19 کلو کا گیس سلنڈر 2028 روپے کے بجائے 1856.50 روپے میں ملے گا۔ کولکاتہ میں اسے 2132 کے بجائے 1960.50 روپے اور ممبئی میں 1980 کے بجائے 1808.50 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ کمرشیل ایل پی جی اب چنئی میں 2021.50 روپے میں دستیاب ہوگی، جب کہ پہلے یہ 2192.50 روپے تھی۔
